شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے۔
شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں امریکی صدر نے کہا داعش سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام میں حملے میں 3 عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہوں، امریکی فوجیوں پر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے نواح میں مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔