آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بےنقاب کردیا

سڈنی:(دنیا نیوز) آسٹریلیا کے نیوساؤتھ ویلز کے شیخ نوید نے سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا بےنقاب کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر نیوساؤتھ ویلز میں مقیم لاہور کے شیخ نوید کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی،بھارتی،افغان میڈیاپرغلط تصویردکھا کرمجھے حملہ آور قرار دیا جا رہا ہے،اسرائیلی،بھارتی اورافغان میڈیاکےگمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

اُنہوں نے صارفین سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی،بھارتی اور افغان میڈیا میری تصویر دکھا کرجھوٹ پھیلا رہا ہے، میرا اِس سے کوئی تعلق نہیں، سڈنی حملے پراسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کی فیک فیکٹری سرگرم ہے۔

شیخ نوید کا کہنا تھا کہ اسرائیلی،بھارتی اور افغان میڈیا سڈنی حملے پر دنیا کو گمراہ کرنے لگ گیا، آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی۔

خیال رہے آسٹریلیا میں حملے کے بعد اسرائیلی،بھارتی ،افغان میڈیا نے شیخ نوید نامی نوجوان کی تصویر دکھا کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں