جویریہ عباسی نے ڈرامہ سیٹ پر ہانیہ عامر کی نظراتار کر مداحوں کے دل جیت لیے
لاہور:(ویب ڈیسک) جویریہ عباسی نے ڈرامہ سیٹ پر ہانیہ عامر کی نظر اتار کر مداحوں کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
ڈراموں میں ماں کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی حقیقی زندگی میں بھی اپنی شفقت اور محبت کا عملی مظاہرہ کرتی نظر آئیں، حال ہی میں ایک ڈرامے کے سیٹ پر جویریہ عباسی کو اداکارہ ہانیہ عامر کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے نظر اتارتے دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو ہانیہ عامر کے لیے دم درود کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ہانیہ محبت بھری مسکراہٹ دیتی نظر آتی ہیں، اس خوبصورت اور جذباتی منظر نے مداحوں کے دل جیت لیے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے جویریہ عباسی کے خلوص اور شفقت کو بھرپور انداز میں سراہا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ جویریہ عباسی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ماں جیسی محافظ ہیں جو اپنے ساتھی فنکاروں کا دل سے خیال رکھتی ہیں، ویڈیو کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کو ایک مثبت، مہربان اور شفیق شخصیت قرار دے رہے ہیں۔