کوئٹہ میں ایک روزہ معطلی کے بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ایک روزہ معطلی کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو گئی جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ناگزیر وجوہات کے باعث جعفر ایکسپریس اور چمن پیسنجر کو گزشتہ روز معطل کیا گیا تھا تاہم حالات بہتر ہونے پر آج دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔

ٹرین سروس کی بحالی پر مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو محفوظ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں