امریکی تیل غیر قانونی طور پر لینے پر وینزویلا کی ناکہ بندی کی: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تیل غیر قانونی طور پر لینے پر وینزویلا کی ناکہ بندی کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایسے شخص یا جہاز کو گزرنے نہیں دیں گے جسے وہاں سے نہیں گزرنا چاہئے، وینزویلا نے ہمارے تمام توانائی کے حقوق لے لیے تھے یہ واپس لینا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا نے امریکی کمپنیوں کو نکال دیا اور ہمارے تیل کے حقوق چھین لئے، امریکیوں کے حقوق چھیننے کے وقت ایسا صدر تھا جو شاید نگرانی نہیں کر رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں