وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 26 دسمبر سے 3 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری دوبارہ سے بحال ہوں گی۔