پنجاب اسمبلی کا 37 واں اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 37 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس جمعۃ المبارک کے روز دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں محکمہ زراعت پوچھے گئے سوالات کی جوابات دے گا۔
ارکان اسمبلی اجلاس میں زیرو آوور نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی، اجلاس میں دی پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب معذور افراد کو عطائے اختیار (ترمیمی) بل 2025 پیش کیا جائے گا۔