طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا معاملہ، جے آئی ٹی کی تفتیش میں امیر معصب، امیر فتح گنہگار قرار
لاہور:(دنیا نیوز) خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو گنہگار قرار دے دیا۔
جے آئی ٹی ایس پی صدر انویسٹی گیشن میاں معظم کی سربراہی میں جاوید بٹ کے قتل کی تفتیش کر رہی تھی دیگر ارکان میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اچھرہ قمرعباس اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رائیونڈ شاہزیب بھی شامل ہیں۔
جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ جاوید بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی میں امیر معصب کے ساتھ امیر فتح شامل ہیں، مقدمہ میں ایک ملزم عارف بھٹی تاحال منظر عام سے غائب ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امیر معصب کے شوٹرز کو ٹاسک دیتے وقت امیر فتح بھی موجود تھا۔