سال 2025 میں سرکاری ملازمین کے احتجاج، دھرنے اور ہڑتالیں ناکام رہیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سال 2025ء سرکاری ملازمین، اساتذہ کلئے مایوس کن رہا، سال بھر مطالبات کیلئے کلرک، کلاس فور ملازمین، اساتذہ، خواتین ڈینگی سٹاف سڑکوں پر دھرنا دیتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین احتجاج کرتے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے لاٹھیاں، شیلنگ واٹر کینن گن سے پانی شیلنگ کا شکار رہے اور تھانہ جیل کی بھی یاترا کرتے رہے لیکن کوئی مطالبہ بھی نہیں منوا سکے۔
اب زبانی کلامی ہڑتالوں تک محدود ہوگئے، گروپوں میں بٹ گئے، حکومت کے حامی ملازمین چند مراعات لیکر خود کو بچا کر ملازمین تحریک ناکام کر گئے۔
مظاہروں کے باوجود کنٹریکٹ سسٹم مکمل ختم ہوگیا، 2025 میں 44 سرکاری اداروں میں ایک بھی ریگولر بھرتی نہیں ہوئی، چھانٹیوں ریشنلائزیشن 15 ہزار سکولوں، 71 کالجز کی نجکاری سے بیروزگاری بڑھ گئی۔
اندرون خانہ مکمل معاہدہ کر کے اساتذہ کلرکوں کی یونینوں کی صرف 300 تعداد بھرپور مالی معاشی فائدہ اٹھا گئی، ان اساتذہ کلرکوں کو فل پنشن مراعات کے ساتھ ریٹائر کیا جائے گا، گزشتہ تین سال میں اساتذہ تنظیموں کے 61 گروپ بنے، کلرکوں کے بھی متعدد یونین گروپ بن گئے۔