تحریک اپنی جگہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک اپنی جگہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذاکرات ویسے نہیں ہو رہے۔
داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب حالات بدلنے چاہئیں، صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی آرڈر ایس او پیز کے تحت کئے جا رہے ہیں، طریقہ نکالیں جس سے حالات بہتر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال 2 سزائیں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کو ہوئیں، افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں لگتا ہے یہ بھی سال سزاؤں کا سال ہوگا۔