کراچی: سال نو کی پہلی گرفتاری، ہوائی فائرنگ کرتا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سال نو کی پہلی گرفتاری عمل میں آئی جہاں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق گلشن معمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ولی محمد کو گرفتار کیا، ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سال نو کے پہلے مقدمہ کا اندراج گرفتار ملزم کے خلاف کیا جا رہا ہے، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کی دفعات کے تحت تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔