اے آئی سے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آیا ہے: شزا فاطمہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے کہا ہے کہ اے آئی سے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سپیکٹرم آکشن کریں گے، انٹرنیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار فائیو جی سروس متعارف کرائی جائے گی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انتھک محنت سے کام کیا، نیشنل اورانٹرنیشنل سکیورٹی میں انٹرنیٹ کا کلیدی کردار ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ جدید دور میں رابطوں کو تیز بنانا انتہائی ضروری ہے، اے آئی سے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آیا ہے۔
شزا فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ جدید دور میں انٹرنیٹ ترقی کی بنیاد بن چکا ہے جس سے بھر پور استفادہ حاصل کے لیے کوشاں ہیں۔