پی ایس ایل فرنچائزز کی مہنگی ترین نیلامی کے بعد پی سی بی کے ریونیو میں دوگنا اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کی مہنگی ترین نیلامی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریونیو میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو فرنچائز فیس کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ اضافی ملیں گے، اضافی رقم کے بعد پی ایس ایل کا ریونیو 7 ارب سے زیادہ ہو جائے گا۔

پی سی بی کو اب سالانہ فرنچائز فیس کی مد میں 622 ارب کا ریونیو حاصل ہو گا، لاہور قلندرز کی سالانہ فیس 67 کروڑ، کراچی کنگز کی 64 کروڑ، پشاور زلمی کی 49 کروڑ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی سالانہ فرنچائز فیس 48 کروڑ ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 34 کروڑ ملیں گے۔

ملتان سلطانز کی آکشن اگلے سال دوبارہ ہو گی جس کے بعد ریونیو 7 ارب سے زائد ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں