وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں آج ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریں گے

ہری پور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں آج حطار انٹرچینج سے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حطار انٹرچینج سے ریلی کی شکل میں نکلیں گے، کوٹ نجیب اللہ اور کانگڑہ میں ان کو استقبالیہ دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی پارٹی کارکنان سے جی ٹی روڈ چوک صدیق اکبر پر خطاب بھی کریں گے، سرائے صالح اور لورا چوک میں بھی وزیر اعلیٰ کو استقبالیہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں