خوش قسمت ہوں زندہ ہوں، منیاپولس میں فیڈرل ایجنٹوں کی بدسلوکی کا شکار لڑکی کا انٹرویو
نیویارک: (دنیا نیوز) منیاپولس میں امریکی فیڈرل ایجنٹوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی بنگلا دیشی لڑکی عالیہ رحمان کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو ابھی تک زندہ ہوں۔
بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی سافٹ ویئر انجینئر عالیہ رحمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنے علاج کیلئے ٹرامیٹک برین انجری سینٹر جا رہی تھی، اس دوران نقاب پوش ایجنٹوں نے یہ بتانے کے باوجود کہ میں ڈس ایبل ہوں مجھے جانوروں کی طرح کھینچا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس جگہ سے صرف 2 بلاک دور پیش آیا جہاں ایجنٹوں نے رینی گڈ کو قتل کیا تھا، رینی گڈ کے قتل کے تناظر میں خوب اندازہ تھا کہ مجھے مزاحمت نہیں کرنی ہے۔
عالیہ رحمان نے بتایا کہ فیڈرل ایجنٹوں کی حراست کے دوران میں نے ڈاکٹروں سے معائنہ کروانے کی درخواست کی تھی، تاہم فیڈرل ایجنٹوں نے ڈاکٹروں کے پاس لے جانے کی بجائے مجھے حراستی مرکز پہنچا دیا، پھر حراستی مرکز میں بے ہوش ہونے پر مجھے ہسپتال پہنچایا گیا۔