کینیڈین وزیرِ اعظم کا امریکی انتظامیہ سے خودمختاری کے احترام کا مطالبہ
اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے امریکی انتظامیہ سے خودمختاری کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی حکام اور علیحدگی پسندوں کی مبینہ ملاقاتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ البرٹا کی علیحدگی کے معاملے پر صدر ٹرمپ سے کبھی بات نہیں ہوئی۔
اپنے بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کا مزید کہنا تھا کہ البرٹا کینیڈا کا اہم ترین توانائی پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔
خیال رہے کہ یہ بیانات ان رپورٹس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ البرٹا کے علیحدگی پسندوں نے صوبے کی کینیڈا سے ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کی ہے۔