بھارت میں نیپا وائرس: پاکستانی سرحدوں کی نگرانی سخت، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ
لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں نیپا وائرس سامنے آنے کے بعد ایشیائی ممالک میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
نیپا کیسز سامنے آنے پر پاکستان میں سرحدی نگرانی سخت کر دی گئی، ایئرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے وفاقی صحت کے اداروں سے رابطہ کر لیا۔
پمز ہسپتال اور ڈی ایچ او کو خطوط ارسال کر دیئے گئے، انتظامات کی ہدایت کر دی گئی، کئی ممالک میں بھارتی مسافروں کی سکریننگ شروع کر دی گئی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق نیپا وائرس میں اموات کی شرح 70 فیصد ہے، گلا سڑا اور خراب پھل کھانے سے نیپا وائرس پھیل سکتا ہے، نیپا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے سرویلنس سب سے ضروری ہے، سکریننگ کا عمل کیا جائے، جہاں مریض یا مہلک ایریا ہے وہاں جانے سے گریز کیا جائے۔