امریکا نے اسرائیل کو فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔
پینٹا گون کے مطابق اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی گئی، 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز کی فروخت کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج دریائے اردن سے بحیرۂ روم تک پورے علاقے پر سکیورٹی کنٹرول رکھے گا جس میں غزہ بھی شامل ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ غزہ کی تعمیرِ نو سے قبل حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا اور سرنگوں سمیت اس کے عسکری ڈھانچے کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، انہوں نے واضح کیا تھا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ پر سکیورٹی کنٹرول ہماری فوج کا رہے گا۔
نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک غزہ سے آخری مقتول اسرائیلی یرغمالی ران گویلی کی لاش اسرائیل سے واپس لائی گئی، اس سے غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، حماس نے اسرائیل کو تمام زندہ یرغمالیوں کو واپس کردیا اور ہلاک ہوجانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کردیں۔