امریکا میں حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن جاری، قانون ساز اثرات محدود کرنے کی دوڑ میں لگ گئے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن جاری، قانون ساز اثرات محدود کرنے کی دوڑ میں لگ گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہاؤس میں وفاقی فنڈنگ کے لئے اہم ووٹنگ کی تیاری جاری ہے، حکومت کی فنڈنگ کیلئے بلوں پر ہاؤس میں ووٹنگ آج متوقع ہے، ہوم لینڈ سکیورٹی کیلئے صرف دو ہفتے کی عبوری فنڈنگ جاری رہی۔
وفاقی امیگریشن اصلاحات پر قانون سازوں کا تبادلہ خیال کیا گیا، 10ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرولرز بغیر معاوضہ کام کریں گے، مختصر شٹ ڈاؤن کے باوجود وفاقی خدمات پر دباؤ بڑھ گیا۔