صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، فضائی حملے، مزید 3 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔
صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کی رفاہ کراسنگ کو شہریوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا، مصری ایمبولینس اور امدادی ٹرک غزہ روانہ ہوگئی۔
غزہ سے باہر موجود بڑی تعداد میں فلسطینی رفاہ کراسنگ پہنچ گئے، غزہ سے روزانہ 150 فلسطینیوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت ہوگی، بیرون ملک علاج کے منتظر صرف 5 مریض باہر جا سکیں گے، رفاہ بارڈر کی بندش سے ادویات کے انتظار میں 1 ہزار 268 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
ادھر اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو غزہ میں کام کرنے سے روک دیا۔