ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزوں پر کام روکنے کا فیصلہ چیلنج
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں پر کام روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔
شہری حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی امیگریشن بنیاد کو نقصان پہنچا رہی ہے، ویزا پالیسی روکنے کیلئے عدالتی حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیگرنٹ ویزوں پر کام معطل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی، امتیازی اور انسانی حقوق کے منافی ہے، جس سے ہزاروں خاندان متاثر ہو رہے ہیں، شہری حقوق کی تنظیموں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ویزا پالیسی پر عمل درآمد روکنے کے لئے فوری عدالتی حکم جاری کیا جائے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف قانونی امیگریشن کے عمل کو متاثر کر رہا ہے بلکہ امریکہ کی تاریخی امیگریشن پالیسیوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے بھی خلاف ہے، عدالت میں کیس کی سماعت جلد متوقع ہے۔