انڈر19 ورلڈ کپ: بھارت افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ہرارے: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان کی جانب سے ملنے والا 311 رنز کا ہدف41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے آرون جارج 115رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سوریاونشی نے 68اور آیوش مہاترے نے 62رنز بنائے۔

قبل ازیں ہرارے میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فیصل شنوزادہ 110 اور عزیر اللہ نیازئی 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ عثمان سادات نے 39، خالد احمد زئی نے 31 اور عزیز اللہ میاخیل نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی، ایونٹ کا فائنل میچ 6 فروری کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں