ایران میں کشیدگی پر پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا: شہباز شریف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران میں کشیدگی پر پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، میں نے اور فیلڈ مارشل نے ایرانی رہنماؤں سے بات کی، کوشش ہے معاملہ بات چیت سے حل ہو۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج نے دہشتگردانہ حملہ کیا، فوج نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، 180 دہشت گرد جہنم رسید ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک سو اسی دہشت گرد مار گئے، 17 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 31 شہری شہید ہوئے، دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو بھی شہید کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، کابینہ اجلاس میں شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی، دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، معرکہ حق میں دشمن کو شکست سے دوچارکیا۔