کراچی کنگز نے آل راؤنڈر معین علی کو 6 کروڑ 44 لاکھ میں سائن کرلیا

کراچی: (ویب ڈیسک) معین علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کاحصہ بن گئے۔

کراچی کنگز نے آل راؤنڈر معین علی کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے، انہیں 6 کروڑ 44 لاکھ میں سائن کیا گیا ہے۔

معین علی پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، وہ اس سے قبل 2020ء میں ایونٹ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

کراچی کنگز پہلے ہی اپنی ٹیم کے 4 ریٹینشنز کا اعلان کرچکا ہے، جن میں حسن علی پلاٹینم، عباس آفریدی ڈائمنڈ، خوشدل شاہ گولڈ اور سعد بیگ ایمرجنگ شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں