پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

پی سی بی حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی، ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں