ننکانہ صاحب: چند روز قبل اغوا ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
ننکانہ صاحب:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقہ ننکانہ صاحب میں اغوا ہونےو الے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے مطابق بڑا گھرکے علاقے سے دونوں میاں بیوی چند روز قبل اغوا ہوئے تھے جن کی لاشیں آج کھیتوں سے ملیں ہیں، مرنے والوں کی شناخت کرامت علی اور نسرین بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی جس نے تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے مبینہ قتل میں ملوث کرامت کا بھائی اور ماں کو گرفتار کرلیا جب کہ والد فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے جرم چھپانے کے لیےلاشیں دفن کر دی تھیں، مقتولین کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بڑا گھر میں نسرین کے والدکی مدعیت میں درج تھا۔
دوسری جانب مقدمے کی مدعی نسرین کے والد نے کہا کہ مقتولین کو ملزمان نے جائیداد کی خاطر قتل کیا، پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیں اور مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔