چین چاہے تو ایک دن میں یوکرین جنگ ختم ہو سکتی ہے، امریکی سفیر برائے نیٹو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سفیر برائے نیٹو میتھیو وٹیکر نے کہا ہے کہ اگر چین چاہے تو ایک دن میں روس یوکرین جنگ ختم ہو سکتی ہے۔
ایک بیان میں امریکی سفیر برائے نیٹو میتھیو وٹیکر نے کہا کہ چین کے پاس طاقت ہے وہ، چینی قیادت کو چاہیے کہ روسی صدر پیوٹن کو کال کر کے جنگ ختم کروا دے۔
میتھیو وٹیکر کا مزید کہنا تھا کہ چین روسی تیل اور گیس کی خریداری بند کر کے روس پر دباؤ ڈال سکتا ہے، عالمی برادری کو جنگ ختم کروانے کیلئے چین سے بات کرنا ہو گی۔