ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی آر ایس پی احمد شریف چودھری نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا، نشست کے دوران قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار ، جدید دور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی تمام اساتذہ اور طلباء دفاع کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی موجودہ چیلنجز سے متعلق گفتگو نوجوانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہے۔

طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے تمام طلباء کو جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے۔

طلباء نے دشمن کیخلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں