ایران امریکا مذاکرات: اسرائیلی وزیر اعظم نے مطالبات سامنے رکھ دیئے

تل ابیب: (دنیا نیوز) ایران امریکا مذاکرات بارے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مطالبات سامنے رکھ دیئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران میں یورینیم افزودگی کی صلاحیت ختم کی جائے، یورینیم کی افزودگی کے آلات اور بنیادی ڈھانچے کا خاتمہ ہونا چاہئے، ٹرمپ کو واضح کیا تھا ایران کے جوہری ڈھانچے کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کی حد 300 کلو میٹر تک محدود کی جائے، غزہ میں 500 کلو میٹر طویل سرنگوں کو مکمل تباہ نہیں کیا جا سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں