ایران کیخلاف جنگ کیلئے کوئی بھی مالی قیمت ناقابل برداشت نہیں، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کیلئے کوئی بھی مالی قیمت ایسی نہیں جو اسے ناقابل برداشت بنا دے۔

سکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جب سکاٹ بیسنٹ سے پوچھا گیا کہ کیا اتنا خرچ ہوگا کہ انہیں صدر ٹرمپ کے سامنے کہنا پڑے کہ جنگ مزید ناقابل برداشت ہے، تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا "بالکل نہیں"۔

خیال رہے کہ اس ہفتے رائٹرز نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کے اندازے کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 6 دنوں میں امریکا کو کم از کم 11.3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں