امریکا کو تعطل ختم کرنے کیلئے ایران کی طرف سے تحریری تجاویز کی توقع

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ توقع ہے ایران امریکا کے ساتھ تعطل ختم کرنے کیلئے تحریری تجاویز دے گا۔

ایک بیان میں امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سلامتی مشیروں کا وائٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا ہے جس میں ایران سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ 28 فروری کے ویک اینڈ پر اسرائیل جائیں گے، مارکو روبیو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ایران سے متعلق بات کریں گے۔
امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تعیناتی میں شامل فورسز مارچ کے وسط تک اپنی جگہوں پر پہنچ جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں