موٹروے ایم 2، ایم 11، ایم 3 اور ایم 4 دھند کی وجہ سے بند
لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
ترجمان سنٹرل ریجن موٹر وے سید عمران احمد نے بتایاکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کی گئی، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔
ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا مزید کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند ڈرائیونگ کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دھند میں سفر نہ کریں اور محفوظ رہیں۔
سید عمران احمد کا مزید کہنا تھا کہ دھند کے موسم دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔