پھولنگر میں گیس لیکیج سے دھماکہ، بچی جاں بحق، متعدد افراد زخمی
پھولنگر: (دنیا نیوز) پھولنگر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
عیدگاہ روڈ پر گیس لیکیج ہونے کی وجہ دھماکہ ہوا، گھر کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ کر گلی میں جا بکھریں، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔