کراچی سولجر بازار میں دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ غم سے نڈھال

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سولجر بازار میں دھماکے میں جاں بحق افراد کے رشتہ دار غم سے نڈھال ہوگئے۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے رشتہ داروں نے امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کا شکوہ کیا، ورثا کا کہنا ہے امدادی کام جلد شروع کیا جاتا تو کئی جانیں بچ سکتی تھیں، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتیں بھی لرز گئیں، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو حکام کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سانحے میں بچ جانے والی بچی نے بتایا، گھر میں سو رہے تھے، اچانک دھماکا ہوا، گھر کا دروازہ کاٹ کر ہمیں بچایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں