جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوامی خدمت کیلئے تیار ہے: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایک جدید ترین دل کا ہسپتال ہے جو عالمی معیار کی طبی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس سے نہ صرف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ دل کی بیماری کی تشخیص اور علاج کے جدید اختیارات بھی فراہم کرے گا جو فی الحال پاکستان میں کہیں اور دستیاب نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں