حاصل پور: بااثر افراد نے نہتے شہری کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

حاصل پور: (دنیا نیوز) بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگاتے ہوئے نہتے شہری کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق ملزم تنویر ڈاہا، اچھی پڑھیار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بختاور نامی شہری کو اس کے گھر سے اٹھا کر نامعلوم جگہ پر لے جا کر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان شہری کو کئی گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور غیر اخلاقی حرکات کرتے رہے۔

متاثرہ شہری محمد بختاور تھانہ سٹی کی حدود چونگی نمبر چار کا رہائشی ہے، محمد بختاور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں