پی ٹی اے کا صارفین کی سہولت اور شکایات کے ازالے کیلئے ’ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘ لانچ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی اے کا صارفین کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے بڑا اقدام اُٹھا لیا۔
آن لائن اور واٹس ایپ کے ذریعے پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ تک رسائی ممکن کر دی گئی،پی ٹی اے نے ٹیلی کام صارفین کیلئے ’ ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘ لانچ کر دیا۔
پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ واٹس ایپ پر دستیاب،صارفین کو فوری رہنمائی فراہم کرے گا، صارفین اب واٹس ایپ نمبر 03150055055 پر پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سے رابطہ کر سکیں گے۔
مزید برآں پی ٹی اے کا حکام کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ ٹیلی کام سروسز اور شکایات کے طریقہ کار سے متعلق معلومات دے گا، مینو ڈرِون سسٹم کے ذریعے فوری معلومات اور خودکار جواب کی سہولت میسر ہوگی جس کا مقصد سوالات کے فوری جواب اور بہتر صارف سہولت فراہم کرنا ہے۔