کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز بند کر دیا: ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان
تہران :(دنیا نیوز) کشیدگی کے باعث ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے بیان جاری کیا ہے کہ اِس وقت کسی جہاز کوآبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائےہرمز کےراستے سے گزرتا ہے، آبنائے ہرمز صرف 40 کلومیٹر چوڑا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا آبنائے ہرمز سے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔
یاد رہے دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی گزر گاہ پر انحصار کرتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک رکن ممالک ایشیائی ممالک کو زیادہ تر خام تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی برآمد کرتے ہیں۔