ایران پر اسرائیلی حملے کے پس پردہ بھارت کا منافقانہ کردار بے نقاب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایران پر اسرائیلی حملے کے پس پردہ بھارت کا منافقانہ کردار بے نقاب گیا۔

انتہا پسند سفاک مودی نے اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے دوست اور دشمن کا فرق بھی مٹادیا،اسرائیلی فوج کے افسر اسٹیو کوہن نے بھارت کے ری پبلک ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی صرف مغرب کی جانب سے نہیں بلکہ اس میں بھارتی ایماء بھی شامل ہے۔

اِسی طرح انٹرویو کے دوران اسرائیلی فوج کے افسر نے بھارت کو اسرائیل کا قریبی اتحادی قرار دیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی کا دورہ اسرائیل اور افغانستان کی مبینہ انٹیلی جنس مدد ایران کے ساتھ دونوں ممالک کی تاریخی غداری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا یہ شرمناک رویہ اس کی منافقانہ خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، سفاک و منافق مودی کی دوغلی پالیسیوں نے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں