ایرانی بیلسٹک میزائل نیٹو دفاعی نظام نے تباہ کر دیا: ترک وزارت دفاع
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل نیٹو دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق میزائل نے عراقی اور شامی فضائی حدود عبور کیں، میزائل کو مانیٹر کر کے مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو دفاعی نظام متحرک ہوا۔
ترکیے کے مطابق خطرے کو فضا میں ناکام بنایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیے اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔