دنیا پور: بھائی کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمرقید کا حکم
دنیاپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے دنیا پور میں بھائی کا قتل ثابت ہونے پر دو بھائیوں کو عدالت نے سزا سنا دی۔
ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید محبوب احسن نے سماعت مکمل ہونے پر مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔
ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے ملزم امیر خان کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، قتل کے مقدمہ کے دوسرے ملزم وزیر خان کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔
ملزمان نے زمین کے تنازع پر گزشتہ سال 25 جنوری کو اپنے حقیقی بھائی کو قتل کر دیا تھا، پولیس تھانہ سٹی نے تفتیش کے بعد چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔