عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 6500 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 37 روپے گھٹ کر 8 ہزار 894 روپے پر آگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 65 ڈالر کم ہوکر 5 ہزار 106 ڈالر کی سطح پر آگیا۔