ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے: علی لاریجانی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام آپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، یہاں تم سے بڑے ناکام ہو چکے ہیں، تم بھی تباہ ہو سکتے ہو۔
ایرانی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ لہٰذا خبردار رہو کہ کہیں تم نابود نہ ہو جاؤ، آبنائے ہرمز یا تو سب کیلئے کھلا راستہ ہے، یا جنگ پسندوں کیلئے تنگ گزرگاہ۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں۔ آئل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا عمل ایران پر زیادہ سخت حملوں کو متحرک کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا اگر ایران نے کوئی ایسا کام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کا بہاؤ روکا جائے تو وہ اس سے 20 گنا زیادہ مار کھائے گا جتنا کہ اب تک مارا گیا ہے۔