محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردے گئے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا تبادلہ کرکے ڈی ای او میانوالی تعینات کر دیا گیا، سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا راولپنڈی سے لاہورتبادلہ کردیا گیا۔
اِسی طرح سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد محمد یاسین خان کو راولپنڈی بھجوا دیا گیا اور آصف مسعود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد تعینات کر دیا گیا۔
ارشاد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور تعینات کر دیا گیا اور سی ای او ایجوکیشن جھنگ عقیلہ انتخاب خان کی خدمات واپس لے لی گئیں۔
تنویراحمد کو سی ای او ایجوکیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا ،ڈی ای او میانوالی ملک طارق عباس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
مزید برآں سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔