علی لاریجانی کی شہادت سے جنگ کے سفارتی حل تک پہنچنا مزید مشکل ہو جائیگا: عرب میڈیا

دوحہ: (دنیا نیوز) عرب میڈیا نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت سے جنگ کے سفارتی حل تک پہنچنا مزید مشکل اور طویل ہو جائے گا۔

قطر کی حمد بن خلیفہ یونیورسٹی میں پبلک پالیسی کے سینئر پروفیسر سلطان برکات کے مطابق ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت ایرانی نظام میں سخت گیر عناصر کو مضبوط کرے گی اور ساتھ ہی سفارتی حل فی الحال کچھ مزید دور ہوجائے گا۔

سلطان برکات نے کہا کہ لاریجانی دونوں سیاسی دھڑوں سے بات کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، وہ ایران میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے تھے، وہ نہایت تعلیم یافتہ اور مغرب کے علاوہ ایرانی قدامت پسندوں اور اصلاح پسندوں سے بھی بات کرنا جانتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شہادت ان لوگوں کے لئے بڑا نقصان ہے جو فوجی تصادم کے بجائے متبادل حل چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں