افغانی ہسپتال پر حملے کا دعویٰ وہ کررہے جو مساجد کو نشانہ بناتے رہے : وزیر دفاع
اسلام آباد:(دنا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کے الزامات پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آگیا.
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپنی 78 سالہ تاریخ میں پاکستان نے کئی غلطیاں کی ہیں، لیکن افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اور اللہ ہمیں اس کی معافی دے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 17, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ہسپتال پر حملے کا دعویٰ ان لوگوں کی جانب سے سامنے آ رہا ہے جو خود مسجدوں پر حملے کرواتے، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے، عام شہری، بازار اور سکول نشانہ بناتے اور معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ منشیات کی سمگلنگ اور ریاست پر حملے کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہیں پاکستان پچاس سال سے پناہ دیتا رہا، مگر جنہوں نے وعدے کیے، وہ ان کے احترام نہیں کرتے اور اربوں روپے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے تاوان طلب کرتے ہیں۔