ایرانی سفیر کی وزارت خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری کی وزارت خارجہ آمد ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ایرانی سفیر نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار اور جلد حل کی امید ظاہر کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں