ایران کی جوابی کارروائی پر فرانسیسی صدر کی تشویش افسوسناک ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ
تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی جوابی کارروائی پر فرانسیسی صدر کی تشویش افسوسناک ہے۔
عباس عراقچی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر مسلط اسرائیلی و امریکی جنگ کی مذمت میں ایک لفظ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں ایندھن کا ذخیرہ اڑایا گیا، لاکھوں لوگ زہریلے مواد سے متاثر ہوئے، میکرون تب نے مذمت نہ کی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی حملے پر بھی میکرون کو تشویش نہیں تھی۔
فرانسیسی صدر نے قطری راس لفان انڈسٹریل سٹی پر حملے کے بعد کہا تھا کہ شہری ڈھانچے خصوصاً توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، شہری آبادی اور ان کی بنیادی ضروریات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔