آزاد کشمیر اور گگلت بلتستان میں فائیو جی آکشن جلد شروع ہوگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) فائیو جی سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مراحل میں آزاد کشمیر میں فائیو جی کا ٹرائل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی کے سپیکٹرم کا عمل مکمل ہو جائے گا، وزارت اطلاعات و ٹیلی کام اگلے ایک سے دو ہفتوں کے دوران پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی۔
سپیکٹرم ایکشن میں تینوں بڑی موبائل کمپنیاں زونگ، جاز اور یو فون حصہ لیں گی، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بینڈز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو جاری ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کو ہائر کرے گی تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سپیکٹرم ایکشن کا عمل طویل نہیں ہوگا۔