وزارتِ مذہبی امور کا حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات ایک ہی دن فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے حکومتی ہدایات پر مؤثر عمل درآمد کرتے ہوئے حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں بیک وقت تربیت اور ویکسینیشن کا عمل 8 اپریل سے شروع ہوگا، تمام سرکاری عازمینِ حج کے لیے اپنے مقررہ شیڈول پر حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاک حج موبائل ایپ پر اپنے شیڈول کے مطابق تربیت اور ویکسینیشن کے لیے متعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی، تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور کوائف نامے (لگیج ٹیگ) بھی جائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج اپنا اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں،حاجی کیمپوں میں کرنسی نوٹوں کے تبادلے کے لیے متعلقہ بینکوں کے کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں